کوہیر۔ 14 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کانگریس صدر بی مہیش کمار گوڑ نے ضلع سنگاریڈی کانگریس صدر نرملا جگا ریڈی کی سفارش پر کوہیر منڈل کانگریس پارٹی صدر کے طور پر شریمتی سورنا ملنا پاٹل کو نامزد کیا اور کوہیر ٹاؤن کانگریس پارٹی صدر کے طور پر محمد مظفر حسین کا تقرر کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں منتخب صدور نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا کہ وہ بحیثیت کانگریس پارٹی منڈل اور کوہیر ٹاؤن منتخب کرنے پر ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ اور ضلع کانگریس صدر نرملا جگا ریڈی، سریش کمار شٹکار رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد، ڈاکٹر اے چندر شیکھر انچارج کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد این گریدھر ریڈی سیٹ ون چیرمین، ڈاکٹر اجول ریڈی، محمد تنویر احمد، سابق انڈسٹرئیل چیرمین، رام لنگا ریڈی، آتما کمیٹی چیرمین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے، اس کو بخوبی انجام دیتے ہوئے کانگریس پارٹی استحکام کو انجام دیں گے اور پارٹی کو زمین پر مزید مضبوط کرتے ہوئے آگے جانے کا عہد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی میں اختلافات ہیں۔ ان کو ختم کرتے ہوئے پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ مل جل کر کام کیا جائے گا۔