کوہیر میونسپلٹی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی اہلکار موجود نہیں: انیتا سمپت کمار

   

کوہیر 2 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر کے سابق ایم پی ٹی سی وارڈ نمبر 4 انیتا سمپت کمار نے اپنے بیان میں بتایا کہ نو تشکیل شدہ کوہیر میونسپلٹی میں مستقبل طور پر مونسپل کمشنر اور ٹی پی او ٹاؤن پلاننگ آفیسر دفتر میں دستیاب نہیں رہنے کی وجہ سے عوام کو کافی مصائب اور مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کوہیر کے نئی بلدیہ کے قیام کے بعد کوہیر کے عوام کو بہت سے مسائل درپیش آرہے ہیں۔ مجلس بلدیہ کوہیر کے افسران ان مسائل کو حل کرنے سے لاعلم ہیں،حد تویہ ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل جیسے کہ اسٹریٹ لائٹس کے بند رہنے آئی میکس لائٹس کے وقت پر درستگی نہ کرنے سے محلے لالہ کنٹہ میں واقع ائی میکس لائٹس کے کھمبے میں برقی رو پھیل رہی ہے جو کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتی ہے اس کے علاوہ نالیوں اور موریوں کی صاف صفائی وقت پر نہ ہونے سے جگہ جگہ سڑکوں پر گندا پانی ٹھہرنے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مہلک بیماریاں پہلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے، اور اس گندے پانی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے علاوہ جاروب کشی اور کچرے کی نکاسی نہ ہونے پر جگہ جگہ پر کچرے کے انبار نظر ارہے ہیں،اس کے علاوہ کوہیر مونسپل کی اہم سڑکوں محلہ بسنت پور امبیڈکر چوک چوکی گولا بنڈہ جہانگیرواڑا کے علاوہ دیگر سڑکوں پر گڈھے پڑ جانے کی وجہ سے بارش کا پانی ٹھہر رہا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کو راستہ چلنے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں اسکے علاوہ پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ڈیٹھ سرٹیفکیٹ اور گھروں کی منتقلی و موٹیشن کے علاوہ دیگر کاموں کے لیے عوام مجلس بلدیہ کوہیر کے چکر لگانے پر مجبور ہو رہی ہے مگر ان کے مسائل کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہیں کہنے کو تو ٹی پی او ٹاؤن پلان آفیسر تعینات ہے مگر کئی دنوں سے وہ آفس کو نہیں آرہے ہیں ۔ اگر چہ عوام ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے کتنی ہی بار فون کیا جائے، وہ جواب نہیں دیتے، وہ لوگوں کے فون نمبر بلیک لسٹ کرتے ہیں اور واٹس ایپ پر ان کے مسائل پوچھتے ہیں مگر حل نہیں کرتے ہیں حد تو یہ ہے گزشتہ 6 مہینے میں 3 مونسپل کمشنر تبدیل ہوئے ہیں اور اب چوتھے کمشنر خدمت انجام دے رہے ہیں۔کوہیر مونسپلٹی عوام کی اپیل ہے کہ کوہیر ڈسٹرکٹ کلکٹر، سی ڈی ایم اے کمشنر ایسے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں جو نہ صرف عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہیں بلکہ عوام کو پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔ ایسے اہلکاروں کو معطل کر کے ایسے افسروں کا تقرر کیا جائے جو عوام کی خدمت کریں اور نو تشکیل شدہ کوہیر میونسپلٹی کی ترقی اور عوام کے بنیادی مسائلوں کو حل کیا جائیں۔