کوہیر میں خون کی کمی کے مریضوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ

   

کوہیر۔ 13 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر میں واقع انڈین اسکولس کی جانب سے اسکل سیل سوسائٹی کے زیراہتمام تھیلیسیمیاجیسی بیماری میں مبتلا معصوم بچوں کی مدد کیلئے بھارت فنکشن ہال کوہیر میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جس کا افتتاح ڈاکٹر محمد مصطفی اقبال کے ہاتھوں میں آیا۔ اس موقع پر میں مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد، این گریدھر ریڈی، سیٹ ون چیرمین محمد تنویر سابق انڈسٹرئیل چیرمین، ڈاکٹر اچل ریڈی کانگریس کے سینئر قائد کے پرساد ریڈی ممتاز صنعت کار نے شرکت کی۔ اس موقع پر مانک راؤ رکن اسمبلی نے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ خون خدا کی طرف سے دیا ہوا ایک عظیم تحفہ ہے اور انسانی جسم میں ایک لازوال خزانہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم سے ہر ایک باقاعدگی اور بے خوفی سے باہر آتے ہوئے ہر 90 دن میں ایک انسان کو خون کا عطیہ دے سکتا ہے۔ ہمارے خون سے کسی کی جان بچ سکتی ہے۔ اس سے بڑا کیا کام ہوسکتا ہے۔ آئے دن سڑک حادثات میں خون بہہ جانے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ ڈاکٹر اجول ریڈی نے بھی مخاطب کیا۔ انڈین کے کرسپانڈنٹ محمد منور علی، محمد معظم علی، محمد منصور علی، محمد ماجد علی انجینئر وغیرہ نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر محمد کلیم الدین، عبداللہ، شمشیر علی، کانگریس ٹاؤن، عبدالوحید سابق ایم پی ٹی ای، عبدالحنان جاوید، محمد جلیل احمد، شیخ جاوید، محمد شوکت علی سابق ایم پی پی، محمد مظفر حسین، حامد علی کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی۔