کوہیر میں سب انسپکٹر پولیس ٹی نریش نے جائزہ لے لیا

   

کوہیر۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی نریش نے کوہیر منڈل سب انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ کوہیر منڈل میں لا اینڈ آرڈر کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہوگی اور حالت ِ نشہ کے علاوہ کم عمر والے بچوں کی ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس کے علاوہ قمار بازی مٹکہ، گٹکاکے علاوہ سائبر کرائم و دیگر غیرقانونی کاموں ملوث رہنے والوں کو سخت انتباہ دیا۔ وہ بحیثیت سب انسپکٹر پولیس جھرہ سنگم منڈل میں خدمات انجام دے رہے تھے کہ کوہیر میں انسپکٹر پولیس جی ستیش کا اچانک حیدرآباد تبادلہ کردیا گی۔ اس موقع پر کوہیر پولیس کا عملہ موجود تھا۔