کوہیر میں سڑکوں کی حالت نہایت خستہ

   

عوام کو کافی دشواریاں ، رکن اسمبلی پر بی جے پی اقلیتی قائد کی تنقید
کوہیر : محمد رحمت علی بی جے پی اقلیتی مورچہ صدر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے کوہیر منڈل میں اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ کوہیر منڈل کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہے ہیں ۔ رکن اسمبلی کی نمائندگی پر دیگر 4 منڈلوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 9.71 کروڑ روپئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے منظوری دلائی ۔ اس کے باوجود سڑکیں خستہ حال ہیں ، آئے دن سڑک حادثات پیش آرہے ہیں جس کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوگئے اور کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوہیر گرام پنچایت تا ریلوے اسٹیشن جانے والی اہم سڑک پوری طرح خستہ حال ہے۔ رحمت علی نے مزید کہا کہ ریلوے گیٹ تا درگاہ حضرت مولانا معز الدین ترکیؒ تک کی سڑک پر کوہیر تحصیل آفس جونیئر کالج دفتر گرام پنچایت گورنمنٹ ہاسپٹل کے علاوہ شری راجنا سوری مندر جانے کی سڑک انتہائی خستہ حال ہے اور اس کے علاوہ درگاہ حضرت سید معروف حسینی تا بیدر بس چوراستہ کی سڑک کوہیر کی اہم سڑک ہے ۔ بیدر بسیں چوراستہ تا امبیڈکر چوکھی چوراستہ تک کی سڑک کافی خستہ حال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے خستہ ہال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرنے کی مانگ کی ورنہ بی جے پی کی جانب سے کوہیر منڈل میں زبردست احتجاجی دھرنا منظم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر مسٹر این منوہر صدر بی جے پی کوہیرمنڈل کے علاوہ بی جے پی قائدین موجود تھے ۔