کوہیر میں مندر چیرمین کی حلف برداری تقریب

   

رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پاٹل ، ایم ایل اے مانک راؤ و دیگر کی شرکت

کوہیر : کوہیر منڈل کے موضع بڑم پیٹ مندر چیرمین کی حیثیت سے راجو سوامی کا تقرر عمل میں آیا ۔ حلف برداری تقریب میں بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد کے مانک راؤ ، رکن اسمبلی ظہیرآباد محمد فرید الدین ، رکن قانون ساز کونسل نے شرکت کرتے ہوئے نومنتخب چیرمین کو مبارکباد پیش کی ۔رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل نے کہا کہ انتظامی اُمور میں چیرمین کوپوری ذمہ داری سے خدمات انجام دینا چاہیئے ۔سیاسی قائدین و کارکنان کو چاہیئے کہ وہ عوامی خدمات کو اپنا نصب العین بنائیں۔عوامی تکالیف کو دور کرنے کی کوشش کریں ۔ حکومت کی اسکیمات سے عوام کو واقف کروائیں ۔ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو پوری ایمانداری سے انجام دیں ۔اس موقع پر شیخ فرید الدین ریلوے مشاورتی رکن سریندر ریڈی صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر سید علی ، محمد کلیم الدین ، ٹی آر ایس پارٹی یوتھ لیڈر محمد افتخار احمد صدر کوہیر ٹاؤن ٹی آر ایس پارٹی محمد عبدالوحید سابق صدر کوہیر ٹاؤن ، شیخ جاوید سابق نائب صدرنشین ، محمد جلیل احمد آتما کمیٹی ڈائرکٹر ، نرسملو سابق ضلع پریشد رکن ، نرسملو بلال پور سرپنچ ، گووردھن ریڈی و دیگر موجود تھے ۔