کوہیر /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 13 ویں یوم رائے دہندگان ( نیشنل ووٹرس ڈے ) کے موقع پر کوہیر منڈل تحصیلدار کی قیادت میں گورنمنٹ جونئیر کالج کے طلباء و طالبات اور مقامی سیاسی و سماجی قائدین نے جونئیر کالج تا تحصیل آفس کوہیر تک عوامی شعور بیداری ریالی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر محمد شاکر علی نائب صدرنشین ، شیخ جاوید ، سابق نائب صدرنشین اور محمد محسن علی ڈپٹی سرپنچ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس کی عمر جنوری 2023 کو 18 تکمیل ہو رہی ہے ایسے لوگ اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کروالیں ۔ انہوں نے ایک ذمہ دار شہری کا اولین فریضہ ہے کہ اپنے ملک کے دستور حق کو حاصل کریں اور اپنے ووٹ کے ذریعہ گلی کے لیڈر سے لیکر دہلی کے لیڈر کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ جمہوریت کی یہی ایک اصلی پہچان ہے ۔ اس موقع پر تمام شرکاء کو حلف دلایا گیا ہے اور جو طلباء آج ووٹر لسٹ میں اپنا نام اندراج کروائیں ان کی سراہنا کرتے ہوئے شالپوشی اور گلپوشی کی گئی ہے ۔ محمد افتخار احمد صدر بی آر ایس پارٹی کو ٹاون محمد عقیل احمد ، محمد عمر احمد ، شاہد مسعود ، محمد خضر احمد ، معین الدین ، محمد فاروق علی پرنسپل گورنمنٹ جونئیر کالج اور لکچرارس کے علاوہ ریونیو عملہ موجود تھا ۔