کوہیر ٹاؤن میں برقی ٹرانسفرمر کی تنصیب

   

ریاستی وزیر ہریش راؤ رکن اسمبلی مانک راؤ سے نوجوانوں کا اظہار تشکر

کوہیر ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد مسعود شاہد نمائندہ ایم پی ٹی سی (۱) کوہیر محمد عمران احمد سابق صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، محمد افتخار احمد سابق صدر بی آر ایس نے کوہیر ٹاؤن میں لوولٹیج کے بارے میں برقی عہدیداروں کو کئی مرتبہ یادداشت حوالے کئے لیکن برقی عہدیداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی تھی۔ آخر میں تنگ آکر مرکوزہ قائدین حیدرآباد پہنچ کر ریاستی وزیر صحت و فینانس ٹی ہریش راؤ اور رکن اسمبلی کے مانک راؤ کو تمام حالات سے واقف کروایا جس پر ہریش راؤ نے رکن اسمبلی کے مانک راؤ کو ہدایت دی ہیکہ فوری محکمہ برقی کے عہدیداروں کو ہدایت جاری کریں کہ کوہیر میں لوولٹیج کے مسئلہ کو حل کریں۔ مانک راؤ نے ڈی ای ای کو ہدایت دی کہ کوہیر میں لوولٹیج کے مسئلہ کو جلد حل کرلیں جس کے بعد محکمہ برقی کے عہدیدار حرکت میں آتے ہوئے باہر واڑی میں برقی ٹرانسفرمر کی تنصیب کروائی جس کے بعد کوہیر کے نوجوانوں اور بی آر ایس پارٹی اقلیتی قائدین نے ہریش راؤ اور مانک راؤ سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر محمد واجد، شنو، محمد عمران، محمد حسن، محمد سلیم الدین سمردھی، محمد اشفاق بیگ، محمد فیصل، محمد مجاہد، محمد شہباز کے علاوہ دیگر موجود تھے۔