کوہ نور ہیرے کی ہندوستان واپسی کے مطالبہ میں شدت

   

لندن : ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر ہندوستانی صارفین کی جانب سے کوہِ نور ہیرے کی بھارت واپسی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندوستان میں ’کوہِ نور‘ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز کا حصّہ بنا ہوا ہے۔ہندوستانی صارفین کا خیال ہے کہ ملکہ برطانیہ کے تاج میں نصب قیمتی ’کوہِ نور‘ہندو ستان کو واپس ملنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر ہونے والی اس بحث کے دوران ایک چیز جو نمایاں ہو رہی ہے وہ یہ ہے کہ برطانیہ کے پاس بہت سی ایسی قیمتی چیزیں موجود ہیں جو نوآبادیاتی دور میں یا تو دوسرے ممالک سے چھینی گئیں یا لوٹی گئیں، ان میں سے چند قیمتی اشیاء کی فہرست یہ ہے۔ملکہ کی بہت سی قیمتی چیزوں میں ایک ’گریٹ اسٹار آف افریقہ ڈائمنڈ‘ واضح طور پر نمایاں ہے، یہ دنیا کا سب سے بڑا ہیرا ہے اور اس کا وزن تقریباً 530 کیرٹ اور مالیت تقریباً 400 ملین امریکی ڈالرز ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس ڈائمنڈ کی کان کنی 1905ء میں جنوبی افریقہ میں کی گئی تھی۔ افریقہ کے بہت سے مورخین اس کے بارے میں لکھتے ہیں کہ اس ڈائمنڈ کو کان کنی کے بعد ایڈورڈ ہفتم کو پیش کیا گیا تھا جبکہ ہندوستانی صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ہیرا ہندوستان سے چوری کیا گیا یا پھر اسے برطانوی دورِ حکومت کے دوران لْوٹا گیا۔