سی بی آئی کی جانب سے بھی طلب کئے جانے کا امکان
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ (سیاست نیوز) دہلی شراب اسکام کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے منگل کو بھی بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا سے تقریباً 10 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ہے ۔ منگل کی صبح 11.30 بجے سے رات 9.30 تک ای ڈی کے عہدیداروں نے دہلی شراب اسکام کے معاملہ میں سوالات کی بوچھار کی۔ صبح سے ہی بی آر ایس کے حلقوں میں تجسس برقرار رہا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی سرکاری قیام گاہ پر صبح سے سنٹر فورسیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ شام 8 بجے بی آر ایس لیگل سیل کے جنرل سکریٹری و ایڈوکیٹ بھرت کو ای ڈی آفس طلب کیا گیا ۔ ساتھ ہی وہاں پولیس کی اسکارٹ گاڑی کو دستیاب رکھا گیا تھا ، ای ڈی آفس کے آس پاس 144 سیکشن نافذ کیا گیا جس سے بی آر ایس کے حلقوں میں الجھن اور تشویش کی لہر دیکھی جارہی تھی ۔ کے کویتا کے ای ڈی دفتر سے باہر نکلنے پر بی آر ایس کے قائدین نے راحت کی سانس لی اور مسرت کا اظہار کیا ۔ کویتا گاڑی میں سوار ہوکر اپنے حامیوں کو ہاتھ لہراکر خیرمقدم کا جواب دیا جس کے بعد وہ اپنے والد کے مکان لوٹ گئی ۔ دوسری جانب چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ تغلق روڈ پر ریاستی وزراء ہریش راؤ ، کے ٹی آر کے ساتھ دوسرے قائدین موجود تھے۔ ایک طرف سینئر وکلاء سے مشاورت کر رہے تھے۔ دوسری طرف چیف منسٹر کے سی آر کو ہر منٹ تفصیلات پہنچا رہے تھے۔دہلی میں یہ بھی قیاس آرائیاںلگائی جارہی ہے کہ مزید چند دن میں سی بی آئی بھی کویتا سے پوچھ تاچھ کرسکتی ہے ۔ اس کیس کے دیگر ملزمین ارون رامچندر پلئی، بچی بابو ، امیت اروڑہ ، منیش سیسوڈیا کے ساتھ کویتا کے فونس ڈاٹا کو ای ڈی نے پہلے ہی حاصل کرلیا ہے ۔ن
بالخصوص کون کون کتنے فونس کا استعمال کیا ہے ۔ ان کے (IMEI) نمبرات کے ساتھ ای ڈی کے عہدیداروں نے پہلے ہی تمام تفصیلات اکٹھا کرلیا ہے ۔ پچھلے دنوں استعمال کردہ اپنے تمام فونس پوچھ تاچھ کیلئے ساتھ لانے کی ای ڈی عہدیداروں نے پیر کو ہی کوتا کو ہدایت دے دی تھی، جس کے بعد آج کویتا نے اپنے 10 فونس کو ای ڈی عہدیداروں کے سامنے پیش کر دیا ہے ۔ ان فونس کو ضبط کرلینے کے بعد ای ڈی عہدیداروں نے جو فونس طلب کیا گیا تھا یہ فونس وہی ہے یا نہیں اس کا جائزہ لیا ہے۔