کویتا نے کے ٹی آر کو راکھی باندھ کر آشیرواد حاصل کیا

   

کے ٹی آر نے کہا چند رشتے انمول ہوتے ہیں ۔ بچپن کی تصاویر ٹیوٹر پر شیر کی
حیدرآباد /12 اگست (سیاست نیوز ) ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے رکھشا بندھن تہوار کے موقع پر پرگتی بھون پہونچکر اپنے بھائی ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کو راکھی باندھ کر آشیرواد حاصل کیا ۔ کے کویتا نے ریاست کے تمام عوام کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی۔ کے ٹی آر نے بھائی بہن کے اٹوٹ رشتہ کی علامت بننے والے رکھشا بندھن تہوار کے موقع پر اپنی اور اپنی بہن کویتا کی بچپن کی تصاویر ٹیوٹر پر شیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چند رشتوں کی کافی اہمیت ہوتی ہے ۔ ساتھ ہی اس کے ساتھ اپنے بیٹے ہمہانشو اور دختر آلکھیا کے بچپن کی بھی تصاویر شیر کی جس طرح کویتا ، کے ٹی آر کو راکھی بانھد رہی ہے ۔ اس طرح دوسری تصویر میں آلکھیا بھی ہمانشو کو راکھی بندھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ن