کویتا کا تہاڑ کلب میں خیرمقدم کیا جائے گا، تہاڑجیل سے سکھیش 5 صفحات پرمشتمل ایک اور مکتوب جاری

   

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) دہلی شراب اسکام کے معاشی ملزم سکھیش چندرشیکھر نے تہاڑ جیل سے ایک اور مکتوب جاری کرتے ہوئے بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تہاڑکلب میں خیرمقدم ہے۔ انہوں نے 5 صفحات پر مشتمل مکتوب کے ساتھ کویتا سے ٹیلیفون پر کیا گیا چاٹ کے اسکرین شاٹس کے علاوہ کس فون کے واٹس اپ پر چاٹ کیا گیا اس کے نمبرات کو بھی جاری کیا ہے۔ واضح رہیکہ دو دن قبل کویتا نے سکھیش چندرشیکھر کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک معاشی ملزم کی فرضی چاٹ کو لیکر انہیں (کویتا) کو تنقید کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی تھی جنہیں کاؤنٹر کرتے ہوئے سکھیش نے 5 صفحات پر مشتمل مکتوب جاری کیا ہے اور کہا کہ وہ کویتا سے چاٹ کیا تھا جن کے نمبر کا تذکرہ کرتے ہوئے اسکرین شاٹ جاری کیا ہے۔ سکھیش نے مکتوب میں بتایا کہ وہ جس فون پر چاٹ کیا ہے اس کے نمبر 6209999999 اور 8985699999 ہے اس کے علاوہ ایک اور چاٹ کا اسکرین شاٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فون نمبر 919810154102 ستیندراجین کا ہے۔ یہی نہیں سکھیش نے مکتوب میں تحریر کیا ہے کویتا اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال بہت جلد تہاڑ کلب آرہے ہیں۔ ان کا بھی خیرمقدم کیا جائے گا۔ سکھیش نے بتایا کہ وہ کویتا کو کویتا اکا کے نام سے پکارا کرتا تھا اور انہیں اپنی بڑی بہن کا درجہ دیتا تھا۔ سکھیش نے کہا کہ مجھے چور معاشی ملزم قرار دینے والی کویتا بھی اس کی حصہ دار ہے۔ ہمت ہے تو ملک کے مفادات کی خاطر تحقیقاتی ایجنسیوں سے مکمل تعاون کرنے کا چیلنج کیا۔ بہت جلد کجریوال سے کی گئی چیاٹنگ کو بھی منظرعام پر لانے کا مکتوب کے ذریعہ اعلان کیا اور کہا کہ کویتا کو 15 کروڑ روپئے دینے کے بعد فیس ٹائم پر کجریوال اور ستیدراجین سے کی گئی بات چیت کا اسکرین شاٹس جاری کرنے کا اعلان کیا۔ن