کویتا کو ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے شکست دی

   

کانگریس کو بدنام کرکے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے، ٹی جیون ریڈی
حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) کانگریس ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی نے ٹی آر ایس اور بی جے پی قائدین کی لفظی جنگ میں مداخلت کرکے کہا کہ کویتا کو کسی نے نہیں بلکہ ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے شکست دینے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں جیون ریڈی نے ٹی آر ایس اور بی جے پی کے جھگڑوں اور تنازعات پر ردعمل کا اظہار کیا۔ کل کے کویتا نے 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے سے خفیہ سازباز کرکے انہیں شکست دینے کا الزام عائد کیا تھا جس پر جیون ریڈی نے کہا کہ کویتا کے گھمنڈ اور تکبر کو توڑنے نظام آباد کے حدود میں ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے انہیں شکست دینے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویتا جس حلقہ کی نمائندگی کرتی تھی، اس حلقہ میں 7 اسمبلی حلقوں پر ٹی آر ایس کا قبضہ ہے۔ ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کامیاب ہوسکتے ہیں تو کویتا کو کیسے شکست ہوسکتی ہے۔ کویتا کو پتہ ہیکہ ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے ان سے دغابازی کی ۔ باوجود اس کے حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے اپنی ناکامی کیلئے کویتا ہمیشہ کانگریس کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ن