جگتیال : ضلع پریشد چیرمین جگتیال داوا وسنتا اور بلدیہ چیر پرسن بوگہ شراونی نے آج ٹی آر یس پارٹی آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے رکن قانون ساز کونسل نظام آباد کے کویتا پر بی جے پی رکن پارلمینٹ نظام آباد ڈی ارویند کی جانب سے کیے گیے نازیبہ ریمارکس کی سخت مذمت کیے اور اس طرح کے ریمارکس سے باز آنے کا انتباہ دیے خواتین کے ساتھ کس طرح بات کرنا تہذیب سیکھنے کی بات کہی اس موقع پر یم پی پی یل سندھیہ رانی سریندر نایک کونسلرس رما دیوی سری لتا پدماوتی داسری اور دیگر موجود تھے۔
پارلیمانی سیشن کو برخواست کرنے کے خلاف کانگریس کا دھرنا
نظام آباد : ضلع یوتھ کانگریس کے صدر جے وی یادو نے آج کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا کا بہانہ بناتے ہوئے مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کو برخواست کرنے کیخلاف انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے کی گئی اپیل پر 30؍ ڈسمبر کے روز نظام آباد ضلع مستقر پر دھرنا منعقد کیا جارہا ہے ۔
