کویتی شہری کے بیٹے کا سعودی عرب میں علاج

   

غریب باپ کا خادم الحرمین سے اظہار تشکر
دبئی: اپنے بیٹے کے مستقبل کے لیے تکلیف اور خوف کے ملے جلے تاثرات میں ایک کویتی شہری نے اپنے بچے براک حسین کو علاج کی سہولت فراہم کرنے پر خادم الحرمین الشریفین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں جاری علاج سے ان کا بیٹا صحت یاب ہوجائے گا۔پانچ سالہ بچے کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ ایک نامعلوم بیماری کا شکار ہے۔ والد کی اپیل کے بعد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے براک حسین کی علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا اس وقت نیشنل گارڈ کے شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں طبی زیر علاج ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب میں ان کی آمد کے بعد سے اسپتال میں میڈیکل ٹیم نے بچے کی بیماری کا پتہ لگانے کے لیے معائنے اور ایکسرے کروانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن ابھی تک اس کیس کے لیے کوئی خاص طبی طریقہ کار قائم نہیں کیا گیا ہے۔