کویتی وزیر خزانہ براک کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

,

   

کویت سٹی۔کویتی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ براک الشیتان کے خلاف تحریک عدم اعتماداکثریت سے مسترد کردی ہے۔ کویتی جریدے القبس کے مطابق وزیر خزانہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے دہی ہوئی۔ ہر رکن پارلیمنٹ سے تحریک کے بارے میں رائے پوچھی گئی۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں موجود 47 ارکان میں سے 12 نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا جبکہ تین نیرائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔ 32 نے تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی۔ کویتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں رائے سے قبل گرما گرم بحث ہوئی بعدا زاں تحریک پر رائے دہی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اسپیکر مرزوق الغانم نے تحریک عدم اعتماد پررائے دہی سے قبل تحریک پیش کرنے والے دو ارکان پارلیمنٹ مبارک الحجرف اور ریاض العدسانی جبکہ تحریک عدم اعتماد کے مخالف دو ارکان پارلیمنٹ ڈاکٹر عادل الدمخی اور محمد ہایف کو بولنے کا موقع دیا۔ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والوں میں الحرف اور العدسانی کے علاوہ راکان النصف، عمر اطبطبائی، صفا الہاشم ، صالح عاشور، علیل الصالح، خالد الشطی، احمد الفضل اور صلاح خورشید بھی شامل تھے۔ کویتی پارلیمنٹ کے داخلی ضابطے کی دفعہ 144 کے بموجب کسی بھی وزیر کے خلاف تحریک عدم اعتمادمنظور کروانے کے لیے ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت کی حمایت ضروری ہے۔ عدم اعتماد کی رائے دہی میں وزرا کو ووٹ دینے کا حق نہیں خواہ وہ رکن پارلیمنٹ ہوں یا نہ ہوں۔