کویت ،بحرین اور امارات میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

   

کویت سٹی ۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں کورونا کے ریکارڈ 900 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 232 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ نئے معاملات کے بعد متاثرین کی کل تعداد 20 ہزار 464 ہوگئی ہے۔بیان کے مطابق شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5747 ہوگئی ہے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں کا کورونا ٹسٹ منفی آیا ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ دس مزید اموات بھی ہوئی ہیں مرنے والوں کی کل تعداد 148تک پہنچ گئی۔علاوہ ازیں سوڈان میں کورونا کے 235 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔سوڈانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 63 افراد شفایاب ہوگیے ہیں۔نئے اضافے کے بعد مریضوں کی کل تعداد3378 ہوگئی ہے۔