کویت: شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نئے وزیر اعظم نامزد

   

کویت سٹی: کویت میں آج منگل کے روز جاری ایک شاہی فرمان میں شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو کابینہ کا سربراہ (وزیر اعظم) نامزد کر دیا گیا ہے۔ یہ بات کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’کونا‘‘ نے بتائی۔اس سے قبل مذکورہ ایجنسی نے 14 نومبر کو بتایا تھا کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے حکومت کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ امیر کویت نے کابینہ کے وزراء کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک نگراں کے طور پر کام کرتے رہیں۔سابق وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح نے رواں ماہ 8 نومبر کو اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کیا تھا۔