کویت سٹی :کویتی میڈیا کے مطابق الاحمدی کے علاقے میں ایک کویتی شہری اور اس کی ملازمہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا- کویتی شہری ملازمہ کے ساتھ نوک جھونک کے دوران طیش میں آگیا اور اس نے پستول سے اس کے سر پر فائرنگ کردی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ملازمہ کے سر سے خون بہنے لگا ۔جسے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔