کویت میں پروازوں کے لئے ہدایت جاری

   

کویت سٹی۔کویتی محکمہ شہری ہوا بازی نے تجارتی پروازوں کے لیے ایس او پیز (قواعد )جاری کر دیے ہیں جن کا اطلاق کویت انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ہوگا۔کویتی نیوز ایجنسی کونا کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایرپورٹ کے نائب سربراہ صالح الفداغی نے کہا ہے کہ کویت آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے حفاظتی تدابیر جاری کی گئی ہیں۔ صالح الفداغی نے کہا کہ تمام مسافروں سمیت ایرپورٹ عملے کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے علاوہ سماجی فاصلے کی پابندی کرنی ہوگی۔کویت سے جانے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹسٹ لازم ہے۔