کویت میں گھریلوخادمہ کابہیمانہ قتل:صرف 4دن میں 114فلپائنی ملازماؤں کی وطن واپسی

   

کویت سٹی : گذشتہ ماہ کویت میں گھریلو خادمہ جولیبی رانارا کے بہیمانہ قتل کے بعد صرف چار روز میں 114 فلپائنی گھریلو ملازمائیں اپنے آبائی وطن لوٹ چکی ہیں۔35سالہ رانارا کو 17 سالہ کویتی لڑکے نے مبینہ طور پرزیادتی کے بعدجلادیا تھا۔اس گھریلو ملازمہ نے گذشتہ ماہ کے آغازمیں اپنے گھر والوں سے بات کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ اپنے آجر کے بیٹے سے ڈرتی ہے۔وہ اس کے صرف ایک دن بعداچانک غائب ہوگئی اور صحرا میں سڑک کے کنارے مردہ پائی گئی۔اس کی کھوپڑی ٹوٹی ہوئی تھی اوراس کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد جلا دیا گیا تھا۔