کویت میں175 دکانات بند

   

کویت سٹی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کویت میں میونسیپیلیٹی نے اپریل میں کورونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 175 دکانیں بند کر دی ہیں۔کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کیو یو این ایکے بموجب معائنہ کرنے والی ٹیموں نے 352 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔میونسیپیلیٹی نے 2004 گاڑیوں کو نوٹسز دیے ہیں اور 95 کو بند کر دیا ہے، اور اس کے علاوہ علاوہ مقامات پر گندگی پھیلانے اور کْوڑے کو ٹھکانے لگانے کے ضوابط کی خلاف ورزی پر بھی 80 چالان کیے ہیں۔گلی محلوں میں گھومنے والے 91 ریڑھی بانوں کوانتباہ دیا گیا ہے اور 37 چالان کیے گئے ہیں۔