کویت کی مساجد میں غیرملکی امام کی بحالی کا فیصلہ

   

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت کی مساجد میں غیرملکی امام بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دور دراز علاقوں میں مساجد کی ضروریات پورا کرنے کیلئے غیرملکی ملازمین کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ کویتی اخبار الجریدہ نے رپورٹ کیا ہے کہ کویت کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور کی جانب سے ملک کے دور دراز میں موجود علاقوں میں مساجد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے غیر ملکی ملازمین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں وزارت نے ملک میں شہری توسیع کی وجہ سے کویتیوں اور غیر کویتیوں سے یکساں مزید ملازمین کی منظوری کے لیے ریاستی ملازمت کے ادارے سیول سروس کمیشن کو درخواست دی ہے۔رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ نئے ملازمین کے لیے اپنی درخواست میں وزارت نے حالیہ استعفوں، اموات اور کورونا کے اثرات کا بھی حوالہ دیا اور کہا ہے کہ غیر کویتی ملازمین کی مانگ دور دراز علاقوں میں مساجد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑھ چکی ہے۔