ولیعہد کو سعودی قیادت کی طرف سے مبارکباد ، ٹیلیفون پر نیک تمناؤں کا اظہار
کویت سٹی : کویت کی پارلیمنٹ نے شیخ مشعل الاحمد کی بطور ولی عہد توثیق کردی ہے ۔ امیر کویت شیخ نواف الصباح نے اپنے بھائی شیخ مشعل الاحمد کو ولی عہد نامزد کیا تھا ۔ کویت کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر مشعل الاحمد کی بطور ولیعہد توثیق کی ۔ انہوں نے شیخ نواف الاحمد کے سامنے ولی عہد کا حلف لیا ۔ اسی دوران خادم حرمین شریفین سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ مشعل الاحمد الصباح کو کویت کے ولیعہد مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ شاہ سلمان نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے مشعل سے بات چیت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ جواب میں ولیعہد شیخ مشعل نے خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں ۔ سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ٹیلیفون پر مبارکباد دی ۔