کویت سٹی۔ کپتان ٹائسن سنگھ اور گورکیرت سنگھ نے دونوں ہاف میں ایک ایک گول اسکور کرکے ہندوستان کو کویت کے خلاف 2 ۔1 کی کامیابی دلوائی لیکن اگلے سال ہونے والے اے ایف سی انڈر20 ایشین کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ہندوستان گروپ ایچ میں کویت سے آگے تیسرے نمبر پر ہے ۔ آسٹریلیا سرفہرست اور عراق دوسرے نمبر پر ہے۔گروپ کی ٹاپ ٹین ٹیمیں اور پانچ بہترین رنر اپ ٹیموں نے ٹورنمنٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ازبکستان کو میزبان کے طور پر براہ راست داخلہ ملا ہے۔ یہ ٹورنمنٹ یکم سے 18 مارچ 2023 تک کھیلا جائے گا۔عراق نے ہندوستان کو 4۔ 2 اور آسٹریلیا 4۔ 1 سے شکست دی تھی۔کویت کے خلاف میچ میں ہندوستان کی جانب سے ٹائسن سنگھ اور گورکیرت نے گول کیے اور کویت کی جانب سے صالح المحتاب نے گول کیا۔ ہندوستان نے جارحانہ آغاز کیا اور پہلے ہی منٹ میں کویت کے گول پر حملہ کردیا۔ ہمانشو جانگڑا کا شاٹ تاہم کراس بار پر لگا۔