کویت کے شہری نے گھر کے ایک حصے کو میوزیم بنا دیا

   

کویت :کویتی شہری القطان نے اپنے گھرکے ایک حصے کو قدیم اشیا کا میوزیم بنا دیا۔نجی میوزیم میں عہد رفتہ کی معمولی سے معمولی اشیا کو بھی جمع کیا گیا ہے۔’حسمی میوزیم‘ جہاں ہزاروں سال قدیم تانبے کے برتن آج بھی اچھی حالت میں ہیں-اخبار 24 کے مطابق کویتی شہری نے میوزیم میں پرانے ریڈیو، گراموفون، گھڑیاں، ٹیلی فون یہاں تک کے مشروبات کی پرانی بوتلیں اور لکڑی کے صندوق بھی رکھے ہیں۔میوزیم میں رکھی گئی اشیا کی تعداد 2200 کے قریب ہے جو وقتا فوقتا مختلف مقامات سے جمع کی گئی ہیں۔کویت کے علاقے القرین میں رہنے والے القطان کا کہنا تھا ’میوزیم میں اس وقت جو ہزاروں اشیا رکھی گئی ہیں انہیں جمع کرنے میں اسے 35 برس لگے‘۔انہوں نے بتایا’ان قدیم اشیا کو جب بھی دیکھتا ہوں یہ مجھے عہد رفتہ میں لے جاتی ہیں، جب بھی میں تازہ دم ہونے کا سوچتا ہوں تو پرانے ریڈیو یا گراموفون کے پاس بیٹھ جاتا ہوں اور قدیم اشیا کو دیکھتا رہتا ہوں جنہیں ہم کبھی بچین میں استعمال کیا کرتے تھے وہ آج بازاروں میں ناپید ہیں‘۔کویتی شہری کا کہنا تھا ’بعض اشیا کے حصول میں کافی دقت ہوئی مگر جب بھی مجھے کوئی پرانی چیز ملی کوشش کی کہ اسے اپنے ذاتی میوزیم میں رکھ دوں۔