کویڈ،ٹریفک قوانین پرسختی سے عمل آوری کی ہدایت

   

گمبھی راوپیٹ میں پولیس کا عوامی شعور بیداری پروگرام
گمبھی راو پیٹ ۔راجنا سرسلہ ضلع ایس پی بی کے راہل ہیگڈے آئی کی ہدایت پر، گمبھی راو پیٹ میں سب انسپکٹر بی مہیش و اسسٹینٹ سب انسپکٹر پربھاکرریڈیکی زیر کل شام گاندھی چوک پر پولیس آرٹ ٹیم نے لوگوں کو مختلف موضوعات شعور بیداری پروگرام کو عمل میں لایا، اس موقع پر ائے ایس آئی پربھاکر ریڈی نے کہا کہ ہر کسی کو کووڈ قوانین پر سختی سے عمل کرنا چاہیے، کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو کورونا ویکسین لگوانی چاہیے، اور ہر ایک کو ماسک پہننا چاہیے، انھوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ ماسک کے بغیر سفر کرنا محفوظ نہیں ہے اس لیے کسی بھی صورت میں مادک لگایں ، منشیات کے مضر اثرات بتاتے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا کہ گاؤں کے نوجوانوں کو کسی بھی قسم کے منشیات یا بھنگ کے عادی ہونے سے بچیں، آن لائن دھوکہ دہی کے بارے میں وضاحت کی اورکہا کہ سائبر کریم کے ذریعہ جب کسی کو دھوکہ دیا جاتا ہے تو وہ ٹول فری 100 ڈائل کریں اور شکایت درج کرائیں۔ ٹریفک قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہیلمٹ ضرور پہننا چاہیے، سیٹ بیلٹ ضرور باندھنا چاہیے اور سیل فون پر بات کرتے ہوئے گاڑی نہیں چلانی چاہیے۔ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک سی سی ٹی وی کیمرہ 100 پولیس اہلکاروں کے برابر ہے، اور یہ کہ سی سی ٹی وی کیمرے جرائم کو روک سکتے ہیں، اس موقع پر پولیس آڑٹ ٹیم کے علاوہ۔کانسٹبل پنتولیا موجود تھے۔