کویڈ کی خطرہ ائی پی ایل پر۔ کے سی آر‘ آر سی بی کا میاچ ملتوی‘سی ایس کے کا کھیل سے باہر رہنے والے عملے میں ”غلط مثبت“

,

   

ٹورنمنٹ کے آغاز سے قبل دہلی کپیٹلس کے اکثر پٹیل کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاتھا۔
نئی دہلی۔انڈین پریمیر لیگ کویڈ19کی وجہہ سے پریشان ہوگیا کیونکہ کلکتہ نائٹ رائڈرس کے ورون چکرورتی او رسندیپ واریر اس مہلک وائرس کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں‘ جس کی وجہہ سے اس شام احمد آباد میں رائیل چیالنجرس بنگلورو کے خلاف کھیلے جانے والے میاچ کوملتوی کردیاگیاہے۔

مئی30کو ختم ہونے والے اس ٹورنمنٹ کے دوران مذکورہ میاچ کا کسی بھی وقت میں دوبارہ انعقاد عمل میں لایاجائے گا۔مذکورہ لیگ جس کا انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بڑا نام ہے نے پریس ریلیز میں کہاکہ ”ورون چکرورتی او رسندیپ وایرار پچھلے چار دنوں کے تیسرے دور کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں۔

ہمارے ٹیم کے ماباقی سارے ممبرس کویڈ19میں منفی پائے گئے ہیں“۔اس کے علاوہ چینائی سوپر کنگ کے سی ای اوکاسی واشوناتھ‘ بولنگ کوچ ایل بالاجی اور دیگر عملے کو جانچ میں اتوار کے روز مثبت پایاگیاتھا مگر پیر کے روز ان کے رپورٹس منفی کے طور پر واپس ہوئے۔

بی سی سی ائی کے ایک بڑے ذرائع نے اس کو ”غلط مثبت“ کا ایک معاملہ قراردیاہے۔ مزید براں دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کے چند ایک میدان کے لوگ جہاں پر منگل کے روز ممبئی انڈین او رسن رائزرس حیدرآبادکا میاچ ہونا ہے‘ کو بھی وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔

دہلی او رضلع کرکٹ اسوسیشن (ڈی ڈی سی اے) چیف روہان جیٹلی نے کہاکہ ان میں سے”کوئی بھی گروانڈس مین ڈیوٹی پر نہیں ہے“۔

مذکورہ بی سی سی ائی کسی بھی طرح کھیل کو جاری رکھنے پر زوردے رہا ہے مگر پیر کے روز ائی تبدیلی یقینی کویڈ کے خطرے کی قیمت کا اثر ثابت ہوگی۔ہندوستان میں فی الحال یومیہ 3لاکھ سے زائد معاملات درج کئے جارہے ہیں جبکہ اموات 3000سے زائد ہیں