کویڈ کی وجہہ سے 45سالہ خاتون کی موت کے بعد یاقوت پورہ میں خوف اور دہشت کاماحول۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔یاقوت پورہ کے گنگا نگر علاقے میں اس وقت خوف او ردہشت کا ماحول پیدا ہوگیا جب چہارشنبہ کی رات ایک 45سالہ عورت کی کویڈ19سے موت ہوگئی‘ خوف کے عالم میں لوگ اپنے مکانات چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متوفی کے گھر والوں کے مطابق مذکورہ 45سالہ خاتون ٹیچر تھی جس کو ابتدائی جانچ میں کرونا وائرس مثبت پایاگیاتھااور چہارشنبہ کے روز گاندھی اسپتال میں ان کی موت ہوگئی‘ اور تدفین عہدیداروں نے کی تھی۔

گنگا نگر اور جہاں پر متوفی مقیم تھی ان گلیوں میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی گئی۔احتیاطی اقدامات کے طور پر کچھ لوگ اپنے گھر چھور کر اولڈ سٹی کے دیگر محلہ جات میں چلے گئے۔

جب سیاست ڈاٹ کام کے رپورٹر موقع پرپہنچے تو گنگا نگر کا سارا علاقہ اور سنسان تھا اور کئی گھر مقفل دیکھائی دئے۔

YouTube video

جب مذکورہ رپورٹر نے مذکورہ مریض کے متعلق جانکاری حاصل کی تب جانکاری ملی کے متوفی عورت قلب کے مرض میں مبتلا تھی جس کو ایک خانگی اسپتال منتقل کیاگیاتھا ج

ہاں سے انہیں گاندھی اسپتال لے جایاگیاتھاجہاں پر کرونا وائرس کی جانچ میں انہیں مثبت پایاگیاتھااور گاندھی اسپتال میں ہی مذکورہ عورت کی موت چہارشنبہ کے روز ہوئی۔ تمام احتیاطی اقدامات کے ساتھ سرکاری عہدیداروں نے تدفین انجام دی ہے۔

سیاست ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے جانکاری دی کہ چہارشنبہ کے روز چھ مثبت معاملات سنتوش نگر سرکل میں پائے گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں چارمینار زون میں اب تک 65مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ دو دن گذر جانے کے بعد بھی مجالس مقامی کے عہدیداروں نے علاقے میں بریکٹس نہیں لگائے ہیں۔ ساوتھ زون جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ اور وہ گھر کو آج مہر بند کردیاجائے گا۔