فی الحال یہ ملک کرونا وائر س کی پانچویں لہر کی گرفت میں ہے
ہانگ کانگ۔ملک میں پیرکے روز کویڈ کے معاملات34,446درج کئے جانے کے بعدلاک ڈاؤن کامنصوبہ کیاجارہا ہے۔ اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔فی الحال یہ ملک کرونا وائر س کی پانچویں لہر کی گرفت میں ہے۔
جو وباء کی قسم اومیکران کے بنیادی طور پر کار فرما ہے۔ایک ہفتہ قبل جہاں پر7500معاملات درج ہوئی تھے وہاں پیر کے روز34,000سے زائد معاملات کااندراج عمل میں آیاہے۔
وائرس کے متعلق یومیہ جانکار ی میں پرنسپل میڈیااینڈ ہیلتھ افیسر البرٹ اؤ نے کہاکہ ہر تیسرے دن معاملات میں ددوگنا اضافہ ہورہا ہے۔ اس شہر میں 97اموات بھی پیر کے روز درج کئے گئے ہیں اور ان میں سے 67لوگ ایسے ہیں جنھوں نے ٹیکہ نہیں لیاتھا۔
حفظان صحت منتظمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات جس میں گھروں میں رہنے کا استفسار بھی شامل ہے پر اگر لوگ عمل نہیں کرتے ہیں تو قانون کی صورت میں کچھ اقدامات اٹھانے پڑیں گے