کراچی۔پاکستانی اداکارہ ماہیرا خان نے اتوار کے روز کہاکہ انہیں کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے اور وہ فی الحال الگ تھلگ رہ رہی ہیں۔
مذکورہ 35سالہ اداکارہ جو ’ہمسفر“ اور ”صدقی تمہارے“ جیسے شوز اور فلمیں ”بول“ اور ”بن روئے“ جیسی فلموں سے مقبول ہوئی ہیں نے کہاکہ ان کا ”کویڈ19کا علاج جاری ہے اور بہت جلد صحت یاب ہوجانے کی انہیں امید ہے“۔
ماہیرا خان نے لکھا کہ”کویڈ19کی جانچ میں مجھے مثبت پایاگیاہے اور میں الگ تھلگ رہ رہی ہوں او رپچھلے چند دنوں میں جو بھی مجھ سے رابطے میں ائی انہیں یہ جانکاری دے رہی ہوں۔ یہ بڑا سخت ہے مگر میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔ انشاء اللہ“۔
ماہیرا خان نے لوگوں سے گائیڈ لائنس پر عمل کرنے کا زوردیا
انہوں نے لوگوں پر زوردیاکہ وہ ماسک پہنیں اور ’اپنے او ردوسروں کے لئے“ تمام حفاظتی گائیڈ لائنس پر عمل کریں۔
مذکورہ اداکارہ نے مزیدکہاکہ ”مہربانی فرماکر دعائیں کریں اور فلموں کی سفارشات کا زیادہ خیرمقدم ہے“
نیلوفر
حال میں انہوں نے لاہور میں اپنی آنے والی فلم ”نیلوفر“ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ فلم”نیلوفر“ میں ماہیرا خان ”ہمسفر“ کے ساتھی اداکارہ فواد خان کیساتھ دوبارہ دیکھائی دیں گے۔
ابھی تک ریلیز کی منتظر فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے بعد یہ دونوں کاایک ساتھ تیسرا پراجکٹ ہے۔
ماہیرا خان نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریر کی شروعات شاہ رخ خان کے ساتھ 2017میں ریلیز ہوئی ایکشن فلم ”رائیس“ سے کیاتھا