کویڈ 19کی وجہہ سے ہندوستان میں ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ اموات

,

   

نئی دہلی۔ہندوستان میں یومیہ اساس پر کرونا وائرس کے معاملات میں معمولی کمی کے ساتھ پچھلے 24گھنٹوں میں صرف2,63,533تازہ معاملات درج کئے گئے ہیں‘ مذکورہ کویڈ کی وجہہ سے اموات میں 4329تک کے مزید اضافہ وباء کی شروعات سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ اور تشویش ناک ہے۔

مرکزی وزرات صحت کے بموجب مذکورہ ملک میں صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے 4,22,436لوگوں کے ڈسچارج ہونے کا بڑے پیمانے پر اچھال بھی دیکھا گیاہے۔

مجموعی معاملات2,52,28,996پر موقف ہے جس میں 2,15,96,512بازیابیاں‘33,53,765فعال معاملات اور2,78,719اموات ہیں۔

کرناٹک جو کویڈ 19کے لئے ایک نئے ہاٹ اسپاٹ کی طرح ابھرا ہے‘ اب بھی خطرناک ریاست بنا ہوا ہے جس کے اس وقت 6,03,639فعال معاملات جس کے بعد مہارشٹرا 4,.45,495فعال معاملات ہیں۔


کویڈ19کی جانچ
ائی سی ایم آر کے مطابق 17مئی تک کویڈ 19کے معاملات کی 31,82,92,881جملہ نمونوں کی جانچ کی گئی‘ جس میں سے پیر کے روزحاصل کئے گئے 18,69,223نمونے بھی شامل ہیں۔

آج کی تاریخ تک ملک بھر میں کویڈ 19کے 18,44,53,149خوراک پہنچائی گئی ہیں۔پیر کے روز 26دنوں سے تین لاکھ کے نشانے پار کرتے ہوئے پچھلے 24گھنٹوں میں 2,81,386نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ہفتہ واری منفی شرح میں بھی 18.17فیصد کی کمی کی مرکزی وزیر صحت نے جانکاری دی ہے۔

پیر کے روز مذکورہ منسٹری نے جانکاری دی ہے کہ دس ریاستوں بشمول کرناٹک‘ مہارشٹرا‘ کیرالا‘ تاملناڈو‘ اندھرا پردیش‘ راجستھان‘ اترپردیش‘ مغربی بنگال‘ گجرات چھتیس گڑھ‘ ہندوستان میں جملہ فعال معاملات کا تناسب75.04ہے۔