کویڈ- 19 کے بارے میں بات چیت کےلیے تلنگانہ کی کابینہ نے بلایا اہم اجلاس

   

حیدرآباد:تلنگانہ کی کابینہ کویڈ- 19 پر خصوصی بات چیت کےلیے ایک اہم اجلاس بلایا ہے، یہ اجلاس 19 اپریل کے دن وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راو کی صدارت میں پرگتھی بھون میں ہوگا۔

وزیر اعلیٰ دفتر سے ملی اطلاع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں کوروناوائرس پر قابو پانے کے اقدامات ، لاک ڈاؤن پر عمل درآمد وغیرہ جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں 20 اپریل کے بعد کچھ علاقوں میں رعایت دی جاسکتی ہیں یا نہیں اس بارے میں بھی بات چیت کا امکان ہے۔

جمعرات کو ریاست میں کورون وائرس کے پچاس معاملات درج ہونے کے بعد ریاست تلنگانہ میں مریضوں کی کل تعداد 496 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے میڈیا بلیٹن کے مطابق ، “آج 50 کورونیو وائرس مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ، جبکہ آج 68 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور آج کوئی اموات نہیں ہوئیں۔”

میڈیا بلیٹن میں لکھا گیا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ مثبت مریضوں کو الگ تھلگ کیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے ، جبکہ ریاست میں کورونا وائرس کء اب تک 186 مریض صحت مند ہو چکے ہیں اور کل 18 اموات ہو چکی ہیں۔