کویڈ19مریضوں کے لئے 100سے کم بیڈس باقی ہیں۔ کجریوال

,

   

دہلی چیف منسٹر نے مرکز سے کویڈ19مریضوں کے لئے مزید بیڈس کی درخواست کی ہے


نئی دہلی۔اتوار کے روز منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد دہلی کے چیف منسٹر اروندکجریوال نے میڈیا کو بتایاکہ کویڈ19کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ کے بعد قومی درالحکومت میں مثبت معاملات میں 30فیصد کے اچھال کے بعد مریضوں کے لئے بیڈس کی قلت درپیش ہے۔


کجریوال نے کہاکہ ”دہلی میں یہاں پر ائی سی یو بیڈس کی قلت ہے۔ موجودہ حالت میں دہلی میں 100سے کم ائی سی یو بیڈس دستیاب ہیں۔یہاں پر آکسیجن کی بھی قلت ہے“۔

دہلی کے چیف منسٹر کے مرکز سے کویڈ مریضوں کے لئے مزید بیڈس اور وباء کی دوسری لہر کے دوران زائد امداد کی اپیل کی ہے۔کجریوال نے پریس کو بتایا کہ”ایک روز قبل میں نے وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے بات کی اور دہلی تشویش ناک حالت کے متعلق انہیں بتایا۔

میں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی اس صبح بیڈس کی قلت کے متعلق بات کی اور ہماری شدید ضرورت کے متعلق جانکاری فراہم کی ہے“۔

مذکورہ چیف منسٹر کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا جب دہلی حکومت کے سینئر ہلت عہدیداروں او روزیرصحت سے دہلی کی کویڈ19صورتحال پر جائزہ اجلاس لیاگیاہے۔

چیف منسٹر نے کہاکہ کویڈ19کے نئے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور مزید مریض سرکاری اسپتالوں کی طرف دوڑ رہے ہیں جس کے نتیجہ میں بیڈس بالخصوص ائی سی یو بیڈس کی قلت پیدا ہوئی ہے۔

درایں اثناء کجریوال نے بھروسہ دلایا کہ دہلی حکومت انے والے 2-3دنوں میں 6000بیڈس تک کا اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ”کامن ویلتھ گیمس ویلیج‘ یمونا اسپورٹس کامپلکس‘ رادھا سوامی ست سنگھ بیاں اور کچھ اسکولوں کو دہلی میں کویڈ19مریضوں کے لئے طبی مراکز میں تبدیل کئے جائیں گے۔

کجریوا ل نے کہاتھا کہ نومبر میں مرکزی حکومت نے 4,100بیڈس کے قریب کی منظوری دی ہے جبکہ دہلی میں کرونا وائرس کی تیسری لہر اونچائی پر ہے جس کی تعداد 8500یومیہ ہے۔

آج کی تاریخ تک مرکز نے اپنے اسپتالو ں میں 1800بیڈس فراہم کی ہے وہیں کویڈ 19کے معاملات24,000کو پار کرگئے ہیں