کانگریس قائد نے تمام سیاسی قائدین کو مشورہ دیا کہ موجودہ حالات کے تمام بڑے پیمانے پر ریالیاں منعقد کرنے کے نتائج کے متعلق غور کریں۔
نئی دہلی۔ کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے روز انتخابات والی ریاست مغربی بنگال میں اپنے تمام مجوزہ عوامی ریالیوں کو منسوخ کردیا اور دیگر سیاسی قائدین کو بھی ایسا کرنے کا مشورہ دیاہے۔
کانگریس لیڈر نے ٹوئٹ کیاکہ”کویڈ کے حالات کے پیش نظر۔ مغربی بنگال میں اپنی تمام عوامی ریالیاں میں منسوخ کررہاہوں۔ تمام سیاسی قائدین کو مشورہ دینا چاہتاہوں کہ موجودہ حالات کے تمام بڑے پیمانے پر ریالیاں منعقد کرنے کے نتائج کے متعلق غور کریں“۔
پچھلے ہفتہ ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کویڈ19کی ابتر صورتحال کے پیش نظر ماباقی دور کے اسمبلی انتخابات کو ایک جگہ کردیں۔
اس پر مذکورہ سی ای او مغربی بنگال نے جاری اسمبلی انتخابات کے دوران کویڈ19پر عمل آواری کے ضمن میں ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیاتھا۔
مغربی بنگال میں 8دور کی رائے دہی میں پہلے پانچ دور مکمل کرلئے گئے ہیں۔ چھٹی دور کی رائے دہی 22اپریل کو مقرر ہے۔ جبکہ ساتویں او راٹھویں دور کی رائے دہی26اور29اپریل کو ہوگی۔ ووٹو ں کی گنتی کاکام 2مئی کو کیاجائے گا۔
مذکورہ سیاسی ریالیاں اور روڈ شوز بڑے زور شور سے جاری ہیں۔ مغربی بنگال میں ہفتہ کے روز کویڈ19کے 7,713نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 6,51,508تک پہنچ گئی ہے۔
کویڈ19کے سرگرم معاملات45,300وہیں اب تک بحال ہونے والے لوگوں کی تعداد5,95,668تک پہنچ گئی ہے۔مغربی بنگال میں کویڈ سے مرنے والوں کی تعداد10,540ہوگئی ہے۔