فیصلہ سے قبل کویڈ19کے موجودہ حالات پر مندر کے بورڈ ممبرس سے تفصیلات تبادلہ خیال کیاگیا۔
سری نگر۔کویڈ وباء کے پیش نظر اس سال کی امرناتھ یاتر ا محض علامتی ہوں گی‘ مگر روایت کے مطابق مندر کے غار میں تمام روایتی مذہبی رسومات کی انجام دہی کی جائے گی‘ جموں کشمیر حکومت نے پیر کے روز یہ فیصلہ لیاہے۔
فیصلہ سے قبل کویڈ19کے موجودہ حالات پر مندر کے بورڈ ممبرس سے تفصیلات تبادلہ خیال کیاگیا۔
لفٹنٹ گورنر منوج سنہا جو چیرمن شری امرناتھ مندر بورڈ بھی ہیں نے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا‘ ڈی جی پی دل باغ سنگھ‘ پرنسپل سکریٹری ہوم شالین کابرا‘ اور پرنسپل سکریٹری برائے ایل جی نٹیشوار کمار جومندر کے سی ای او بھی ہیں سے بات چیت کی اورہدایت دی کے عقیدت مندوں کو صبح او رشام کی ارتی میں ان لائن شامل کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ اس سے سفر موجودگی سے بچنے کے ساتھ پوجا کرنے میں انہیں یہ مددگار ثابت ہوگا۔
اس میٹنگ میں بتایاگیا کہ مندر غار سے ’ارتی‘ کی راست نشریات کے لئے ٹیلی ویثرن او ران لائن میکانزم تیار کیاگیاہے۔
پوجا کے دوران انجام دئے جانے والے تمام رسومات کی راست نشریات ہوگی۔ اسکے لئے گوگل پلے اسٹور پر ایک ایپ بھی تیار کیاگیاہے۔