ابتداء میں 1800تا2000لوگوں کو مفت کھانے فراہم کرنے کو یقینی بنایاجارہا ہے۔
لکھنو۔چونکہ لکھنو کویڈ19میں اضافے کی چنگل میں پھنسا ہوا ہے‘ ایک ہوٹل واحد بریانی جو ریاست کی درالحکومت میں اپنے اودھی کھانوں کی وجہہ سے کافی مقبول ہے‘ نے ثابت کردیاہے کہ ضرورت مندوں کے لئے اس مشکل وقت میں ایک وہ ایک مسیح ہے۔
اس ہوٹل کی جانب سے شہر بھر میں 4-5گاڑیاں چلائی جارہی ہیں جو بھوک سے دوچار لوگوں کے لئے ویجٹیرین کھانے کی سربراہی عمل میں لارہی ہیں۔
ابتداء میں 1800تا2000لوگوں کو مفت کھانے فراہم کرنے کو یقینی بنایاجارہا ہے۔مذکورہ ریسٹورنٹ کی جانب سے رکشہ چلانے والوں‘ یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور شہر کے اسپتالوں‘ کالجوں‘ ٹراؤ ما سنٹرس‘ سیول اسپتال اورلوہیا انسٹیٹیوٹ کے باہر بیٹھے لوگوں کو کھانا فراہم کررہا ہے۔
ہر روز کھانے کی چیزوں میں تبدیلی لائی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ واحد بریانی نے ضرورت مندوں کے لئے گھر پر کھانا فراہم کرنے کی شروعات کی ہے جو لوگ کوی یا دیگر بیماریوں کی وجہہ سے ان کے مراکز تک نہیں پہنچ سکتے ہیں‘ انہیں بھی کھانا ملے گا۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایک ہلپ لائن خدمات کی بھی شروعات کی ہے اور کسی بھی ضرورت مند کو کھانا حاصل کرنے کے لئے چند ایک تفصیلات پُر کرنے ہوں گے۔
واحد بریانی کے ہلپ لائن خدمات پرجس کو بھی کھانا چاہئے انہیں اپنا نام‘ پتہ اور موبائیل نمبر درج کرناہوگا۔