کویڈ19ٹیکہ میں ہچکچاہٹ وباء پر قابو پانے میں سب سے بڑا خطرہ۔ پونا والا

,

   

نئی دہلی۔ پونے نژاد سیرام انسٹیٹوٹ آف انڈیا کے سی ای او ادار پونا والا نے کہاکہ مذکورہ ٹیکہ میں ہچکچاہٹ اب کویڈ وباء پر قابو پانے میں سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے تمام نوجوانوں سے جتنا جلدی ممکن ہے ٹیکہ لگانے پر زوردیاہے۔

پونا والا نے کہاکہ ٹیکہ صنعت ملک کوموثر اسٹاک فراہم کرنے کے لئے انتھک جدوجہد کررہا ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”ریاستوں کے ساتھ آج کی تاریخ میں 200ملین خوارکیں دستیاب ہیں۔

میں تمام نوجوانوں پر زوردیتاہوں کہ جتنا جلدی ہوسکے ٹیکہ لگائیں۔ ٹیکہ کے لئے ہچکچاہٹ اب وباء پر قابوپانے میں سب سے بڑا خطرہ ہے“۔

ایک ذرائع نے کہاکہ ہندوستان کی جانب سے اکٹوبر2021سے ٹیکہ کی برآمد کے لئے ٹیکہ مائتری کو دوبارہ بحال کرنے کے بعد مذکورہ کمپنی ممکن ہے کہ کویکس کے لئے کویڈٹیکہ سپلائی کررہا ہے۔

ہندوستان نے ٹیکہ مائتری کے تحت چوتھے سہ ماہی جس کی شروعات اکٹوبر سے ہوئی ہے ساری دنیا ایک خاندان کے منشاء کے ساتھ کویکس کی طرف اپنے وعدوں کو پورا کررہا ہے۔

ہندوستان نے اپریل میں ٹیکہ کی برآمد پر روک لگادی تھی اس کی وجہہ اپنی آبادی پر کویڈ کی دوسری لہر کے منڈلارہا خطرہ تھا۔ درایں اثناء ہندوستان کے کویڈ19ٹیکہ نے 114کروڑ کا نشانہ پار کرلیا ہے اس کے علاوہ چہارشنبہ کے روز65لاکھ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

ہندوستان میں کویڈ کے معاملات میں بھی تیزی کے ساتھ کمی آرہی ہے۔ ہندوستان میں چہارشنبہ کے روز10,197کویڈ کے معاملات اور301اموات ایک دن میں درج کئے گئے ہیں۔