کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے چنددنوں بعد سچن تنڈولکر اسپتال میں داخل

,

   

نئی دہلی۔کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے پانچ دنوں بعد ہندوستان کے افسانوی بلے باز سچن تنڈولکر کو ”طبی مشورے کے تحت احتیاطی تدابیر ک ے طورپر“ اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

پچھلے ہفتہ تنڈولکر نے جانکاری دی تھی کہ انہیں کرونا وائر س کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے مزید کہاتھا کہ گھر کے تمام ممبرس کو کویڈ کی جانچ میں منفی پایاگیاہے۔

جمعہ کے روز انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”آپ کی نیک تمناؤں او ردعاؤں کا شکریہ۔ کیونکہ طبی مشورے کے تحت احتیاطی تدابیر کے طور پر میں اسپتال میں داخل ہوگیاہوں۔ مجھے امیدہے کہ کچھ دنوں میں گھر واپس اجاؤں گا۔ ہر کوئی احتیاط سے او رمحفوظ رہیں“


تنڈولکر ک علاوہ پچھلے ہفتہ کویڈ 19کی جانچ میں عرفان پٹھان‘ یوسف پٹھان‘ ایس بدری ناتھ بھی مثبت پائے گئے ہیں۔ ان تمام نے رائے پور میں اپنے مداحوں سے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریزکے دوران ڈرسنگ روم شیئر کیاتھااور اسٹیڈیم میں دیکھائی دئے تھے


ہندوستان کے2011ورلڈ کپ کی دسویں سالگرہ
مذکورہ 47سالہ نے ورلڈ کپ 2011ہندوستان کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ملک کی عوام اور ساتھی کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”عالمی کپ ک فتح کے 10سال کی تکمیل پر ملک کی عوام اور ساتھی کھلاڑیوں کو میں مبارکباد پیش کرتاہوں“۔

تنڈولکر پہلے مرد کھلاڑی ہیں جنھوں نے ایک روز کرکٹ میں دوہری سنچری لگائی ہے‘ جب وہ 2010فبروری میں ساوتھ افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے200رن بنائے تھے۔

ایک روز میاچوں کی درجہ بندی میں وہ 112میاچوں اور354دنوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔تنڈولکر جنھوں نے کرکٹ سے 2013میں ریٹائرمنٹ لے لیاہے نے 200ٹسٹ اور463ایک روزہ میاچوں میں ہندوستان کے لئے کھیلتے ہوئے بالترتیب 15,921اور18,426رن بنائے ہیں۔

انہیں کے پاس عالمی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں (100)بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے