کویڈ19کے خاتمے کے لئے مدھیہ پردیش کی منسٹر نے ائیر پورٹ پر کی پوجا

,

   

اوشا ٹھاکر نے ائیر پورٹ عہدیداروں کے ہمراہ ایک دعائیہ اجتماع منعقد کیا اور ائیرپورٹ کے عین وسط میں منتر پڑھے


بھوپال۔ یاد کرو مرکزی وزیر رام داس اتھولے کے ”گوکرونا گو“ نعرے قومی سنسنی بن گیاتھا؟ یقینا اس کو یہ کم نہیں ہے کہ مگر ایک اور واقعہ مدھیہ پردیش کی ریاستی وزیر کے ائیر پورٹ پر کویڈ19کے خاتمے کے لئے پوجا کرنا‘ اسی کے مماثل مانا جارہا ہے۔

ریاست کی وزیر سیاحت او رکلچر اوشا ٹھاکر نے ائیر پورٹ عہدیداروں کے ہمراہ ایک دعائیہ اجتماع منعقد کیا اور ائیرپورٹ کے عین وسط میں منتر پڑھے۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی۔ کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا

اوشاٹھاکر نے اس سے قبل بھی یہ دعوی کیاتھا کہ ہون کرنا اور گھروں میں گائے کے گوبر کا کیک رکھنے سے 12گھنٹوں تک گھر صاف رہتا ہے۔

اس کے علاوہ جب ان سے بغیر ماسک کے عوام میں مسلسل رہنے کے متعلق سوال پوچھا گیاتو انہوں نے جواب دیاکہ وہ ہر روز ہون کرتی ہیں اور ہنومان چالیسا پڑھتی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت نے کہاکہ مدھیہ پردیش ان 10ریاستوں میں ہے جہاں پر یومیہ معاملہ 84فیصد سے زائد ہیں۔

مذکورہ ریاست میں کویڈ19کے معاملات پچھلے 24گھنٹوں میں 4,882درج کئے گئے ہیں