ڈاکٹر زاہد کا تعلق کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گاؤں وانہاما ڈیلگام سے ہے
نئی دہلی۔ ال انڈیا میڈیکل سائنس(اے ائی ائی ایم ایس) کے ایک سینئر ریڈنٹ ڈاکٹر زاہد عبدالمجیدنے کرونا وائرس کے مریضوں کی مدد کے لئے اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈال دیاہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر زاہد جواسپتال کے سی آر ڈی میں کام کررہے ہیں کو 7مئی ایمبولنس کے ذریعہ سی او وی ائی ڈی19کے مریضوں کے علاج کے لئے طلب کیاگیاتھا۔
ڈاکٹر زاہد نے دیکھا کہ مریضوں کے سانس لینے کے آلات میں مسئلہ ہے۔انہوں نے پھر پی پی ای نکالا اور این 95ماسک ہی پہنے ہوئے مذکورہ مریضوں کی مشق میں ”دوبارہ مشغول“ ہوگئے۔
اس کے بعد ڈاکٹر زاہد کے متعلق جانکاری دی گئی کہ انہوں نے پروٹوکال کی خلاف ورزی کی اور اب و ہ قرنطین میں ہیں۔ڈاکٹر زاہد جو پچھلے دوسالوں سے اے ائی ائی ایم ایس میں کام کررہے ہیں انہوں نے دیگر ہلت ورکرس سے کہا کہ وہ اس کو مثال نہ بنائیں
۔درایں اثناء مذکورہ اے ائی ائی ایم ایس کے ریسڈنٹ ڈاکٹرس کے اسوسیشن اور فیکلٹی ممبرس نے ڈاکٹر زاہد کے خدمات اور ان کے حوصلہ کی ستائش کی ہے جو انہوں نے مریضوں کی زندگی بچانے کے لئے انجام دئے ہیں
Dr Zahid DM Critical care resident from AIIMS has shown an exceptional courage to save life of a patient by putting his life in risk.
You made RDA AIIMS and Entire medical fraternity feel proud.@ANI @PTI_News @drharshvardhan#IndiaFightsCoronavirus pic.twitter.com/34zUGfjL9C— RDAAIIMS DELHI (@AIIMSRDA) May 8, 2020
اے ائی ائی ایم ایس کے ڈاکٹر سیان ناتھ نے ایک فیس بک پوسٹ پر اس واقعہ کو پیش کیاہے