کویڈ19کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر پٹیالا میں جمعہ کے روز سے کرفیو نافذ

,

   

پٹیالا۔ پنجاب میں کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر جمعہ کے روز پٹیالا ضلع میں رات کے کرفیو کا نفاذ عمل میں لایاجارہا ہے۔

اپنے احکامات میں ضلع مجسٹریٹ امیت کمار اپنے احکامات میں کہاکہ اگلے احکامات تک‘جمعہ 12مارچ کی رات11بجے سے صبح 5تک کے لئے رات کا کرفیو نفاذ کیاجائے گا۔

تاہم پولیس‘ فوجی جوان جو برسرخدمات ہیں‘حکومت کے عہدیدار‘ ملازمین‘ ضروری خدمات‘ میڈیکل ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے اور دیگر ایمرجنسی سے متعلق عوامی سہولتوں کے لئے کام کرتے ہیں‘ انہیں ان احکامات سے متسثنیٰ رکھا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزرات صحت کی جانب سے دی جانے والی تازہ جانکاری کے بموجب پنجاب میں پچھلے 24گھنٹوں میں 1393کویڈ19کے نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

اس وقت کے دوران ریاست میں 17لوگوں کی موت ہوئی ہے۔