نئی دہلی۔مرکزی وزرات صحت نے ہفتہ کے روز اسبات کی جانکاری دی ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان میں کویڈکے تازہ معاملات15981درج ہوئے ہیں جبکہ 166اموات کا اندراج عمل میں آیاہے۔
مذکورہ منسٹری نے کہاکہ نئی اموات میں اضافہ کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد 4,51,980تک پہنچ گئی ہے اور مزید کہاکہ پچھلے 8دنوں سے 20,000سے کم یومیہ اساس پر معاملات درج کئے جارہے ہیں۔
پچھلے 24گھنٹوں میں 17,861مریضوں کی صحت یابی کے بعد صحت یاب ہونے والے جملہ مریضوں کی تعداد 3,33,99,961تک پہنچ گئی ہے۔
چنانچہ ہندوستان میں صحت یابی کی شرح مارچ2020کے بعد سے اب تک سب سے اونچائی پر یعنی98.08فیصد ہے۔ پچھلے218دنوں میں سب سے کم فعال معاملات فی الحال 2,01,632ہیں۔
فعال معاملات فی الحال 0.59فیصد پر ہے جو ملک کے جملہ فعال معاملات پر مشتمل ہے اور یہ مارچ2020کے بعد سے اب تک سب سے کم ہے۔
وہیں ملک بھر میں جانچ کی گنجائش میں اضافہ کیاگیا ہے‘ مذکورہ ہفتہ واری مثبت معاملات3فیصد سے کم 1.44فیصد پچھلے 113دنوں سے برقرار ہے۔ انتظامیہ کے ساتھ پچھلے 24گھنٹوں میں 8,36,118ٹیکوں کی خوراک پہنچائی گئی ہے۔
مرکز کی جانب سے ریاستوں اور مرکز کے زیر اختیار علاقوں کو 101کروڑ ٹیکوں کی خوارکیں پہنچائی گئی ہیں اور 11.12کروڑ سے زائد خوارکیں دسیتاب ہیں