کویڈ19‘ ہندوستان میں 60ہزار نئے معاملات درج‘ 1647اموات

,

   

ُفعال معاملات 10سے کم نیچے آگئے ہیں۔ فی الحال ملک میں 7,60,019فعال معاملات ہیں اور 3,85,137اموات اب تک درج کئے گئے ہیں۔


نئی دہلی۔ وزرات صحت او رخاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان کے اندرکویڈ 19کے 60753نئے معاملات اور1647اموات درج کئے گئے ہیں۔

پچھلے دو مہینوں میں پہلی مرتبہ مسلسل دو سرے دن بھی اموات کی تعداد 2000سے کم رہی ہے۔ اس کے علاوہ کرونا وائرس کے نئے معاملات میں ایک لاکھ سے کم کا اندراج بھی مسلسل بارہویں دن رہا ہے۔

مارچ29کے بعد سے ہندوستان میں سب سے کم60461معاملات 15جون کے روز درج کئے گئے تھے۔ملک بھر میں کویڈ کے جملہ معاملات کی تعداد 2,98,23,546ہے۔ فعال معاملات 10لاکھ سے کم ہیں۔

ملک میں اب تک کے فعال معاملات7,60,019ہے جبکہ مرنے والوں کی جملہ تعداد 3,85,137تک پہنچ گئی ہے۔

وزرات صحت کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں 97,743افراد اب تک اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں‘ جس کے بعد آج کی تاریخ تک اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 2,86,78,390تک پہنچ گئی ہے۔

وزرات صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 27,23,88,783لوگوں کو ٹیکہ لگایاگیاہے جس میں پچھلے 24گھنٹوں میں ٹیکہ لگائے جانیوالے 33,00,085افراد بھی شامل ہیں۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے بموجب جون18تک کویڈ19کی جانچ کے لئے 38,92,07,037نمونے حاصل کئے گئے ہیں جس میں جمعہ کے روز حاصل کئے گئے 19,02,009نمونے بھی شامل ہیں۔