کٹرینہ کا شادی سے پہلے ہی کوشل سے جھگڑا

   

ممبئی۔وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی شادی کی خبریں کئی مہینوں سے آرہی ہیں اور گزشتہ 15 دنوں میں یہ خبریں کافی عروج پر ہیں۔ دونوں کی شادی کے پروگرام 7 سے 9 دسمبر تک سوائی مادھو پور (راجستھان) کے سکس سینس فورٹ میں ہوں گے۔ اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس میں مہمانوں کی فہرست تیار کرنے سے لے کر شادی کے گیٹ اپ کے لیے ڈیزائنر کا انتخاب شامل ہے۔ حال ہی میں اس جوڑے کو خفیہ طریقے سے روکا تقریب میں شرکت کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔اطلاعات تھیں کہ وکی اور کیٹ ایک خفیہ تقریب میں کبیر خان کے گھر رکے تھے اور یہیں روکا کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔دونوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ اب رپورٹس مزید چونکا دینے والی ہیں۔ خبریں ہیں کہ میڈیا میں روکا اور شادی کی خبریں منظر عام پر آنے کی وجہ سے وکی اور کیٹ میں لڑائی بھی ہوگئی۔میڈیا میں خفیہ تقریب کی خبرآجانے پر وکی بہت غصے میں آگئے اور کٹرینہ سے جھگڑنے لگے۔ دونوں پریشان تھے کہ یہ معاملہ میڈیا تک کیسے پہنچا۔ روزنامہ بھاسکر کی ایک خبر کے مطابق دونوں کے درمیان اس بات پر جھگڑا ہوا کہ یہ خبر کس کی ٹیم نے فاش کی۔ وکی اور کیٹ کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے مداح بھی اس خبر سے پریشان ہوگئے کہ شادی سے قبل ہی کٹرینہ اور کوشل کے درمیان جھگڑا ہوگیا ہے ،ساتھ ہی دونوں کے درمیان بحث کی خبروں نے بھی وکی اور کیٹ کے مداحوں کو پریشان کر دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل وکی نے پاپارازی پر منگنی کی افواہ پھیلانے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ ایسی خبر آپ کے اپنے چار دوستوں نے پھیلائی تھی۔ صحیح وقت آنے پر میری بھی منگنی ہو جائے گی، اس کا وقت بھی آئے گا۔