کٹر ہندوؤں سے نمٹیں ، خامنہ ای کا مشورہ

   

تہران 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعرات کو حکومت ہند سے اپیل کی کہ انتہا پسند ہندوؤں اور اُن کی تنظیموں سے سختی سے پیش آئیں اور کہاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل دہلی میں پیش آئے حالیہ فرقہ وارانہ تشدد پر غمزدہ ہے۔ خامنہ ای کا تبصرہ دو روز بعد سامنے آیا جبکہ ہندوستان نے ایران کے سفیر متعینہ نئی دہلی کو طلب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے دہلی تشدد پر ریمارکس پر غور ضروری قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔ خامنہ ای نے ٹوئٹ کیاکہ ہندوستان کو کٹر ہندو عناصر کو قابو میں رکھنا چاہئے۔