کٹنی میں کروڑوں کا سونا ضبط

   

کٹنی ۔ مدھیہ پردیش کے کٹنی میں مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تقریباً سات کروڑکے سونے کے زیورات کے ساتھ تین افرادکو گرفتارکیا گیا۔ جی آرپی تھانہ انچارج آرکے پٹیل نے بتایا کہ شب میں گشت کے دوران سورت سے کٹنی آئے تین نوجوانوں کوریلوے اسٹیشن پر پکڑاگیا۔ ان نوجوانوں کے قبضے سے تقریباً سات کروڑکا سونابرآمد ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم پکڑے گئے نوجوانوں سے سیلس ٹیکس اورانکم ٹیکس سے متعلق پوچھ گچھ کررہی ہے ۔