کٹھوعہ انکاؤنٹر:دو جنگجو ہلاک

   

جموں: مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیر کے اُدھم پور ۔کٹھوعہ جنگلاتی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جاری تصادم میں دو نامعلوم جنگجو مارے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے وسیع علاقے کا محاصرہ کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ ادھم پور۔ کٹھوعہ جنگلی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے دو جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فورسز نے چہارشنبہ کی صبح تلاشی آپریشن شروع کیا۔ فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں جنگجوؤں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو جنگجو ہلاک ہوئے جن کی تنظیمی وابستگی کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔