کٹھوعہ میں اپنی اہلیہ کا مبینہ قتل کرنے والا فرار ایس پی او گرفتار:پولیس

   

جموں: پولیس نے ضلع کھٹوعہ کے بلاور میں اپنی اہلیہ کا مبینہ قتل کرنے والے مفرور ایس پی او کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بلاور میں اپنی حاملہ اہلیہ کو مبینہ طور قتل کرنے والے ایس پی او گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملزم یہ واقعہ انجام دینے کے بعد فرار تھا۔ملزم کی شناخت موہن لال ولد پورن لال ساکن دھرلتا بلاور کے بطور ہوئی تھی جو ضلع پولیس لائنز کٹھوعہ میں تعینات تھا۔بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ایس پی او نے منگل کے روز 27 سالہ آشا شرما نامی اپنی اہلیہ کا تیز دھار والے ہتھیار سے قتل کیا تھا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں لوگوں نے زبردست احتجاج درج کیا تھا۔
پاروتی ندی پرکھسکنے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری
کوٹہ : ویسٹ سینٹرل ریلوے کے روٹھیائی مکسی سیکشن پر پاروتی ندی کے پل پر کھسکنے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام تیز رفتاری سے کیا جا رہا ہے لیکن ابھی ریل ٹریفک کو معمول پر آنے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ویسٹ سینٹرل ریلوے کے بھوپال ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر پرینکا دکشت نے بتایا کہ پاروتی ندی میں ریلوے پل کے نیچے پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کھسکنے والی ریل کی پٹریوں کو درست کرنے کے کام میں تکنیکی ماہرین کی ٹیم مصروف ہے اور ایک بار کھسکنے والی پٹریوں کو درست کرنے ، پٹریوں کا الائنمنٹ سے جانچ کرنے کے بعد مکمل طور پر مطمئن ہونے کے بعد ہی اس روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت شروع کی جائے گی۔