کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ، ایک عسکرت پسندہلاک

   

جموں: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں جمعرات کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو سیکوریٹی اہلکاروں زخمی ہوئے ہیں۔ علاقہ میں پہلے ہی گزشتہ چار دنوں سے بڑے پیمانے پر انسداد عسکریت پسندی آپریشن جاری ہے۔ایک پولیس ترجمان کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سکیورٹی فورسز نے راج باغ کے گھاٹی جوتھانہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا پتہ لگایا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کیا جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید فورسز کو علاقے میں طلب کر لیا گیا ہے اور علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ وہی عسکریت پسندوں کا گروہ ہے جو اتوار کی شام ہیرا نگر سیکٹر میں ہونے والی جھڑپ کے دوران فرار ہو گیا تھا جس کی تلاش کی جارہی ہے۔